144

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ینگ ڈاکٹروں کا بلوچستان کے ڈاکٹروں سے ایکا

کوئٹہ(این این آئی )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائز مطالبات محکمہ صحت کی بہتری کیلئے ہیں اور اس میں ایسوسی ایشن کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔تنظیم کے عہدیداروں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا یہ جائز مطالبہ ہے کہ بی ایم سی میں ٹھیکیداری نظام کے تحت ایم آر آئی کی جا رہی ہے مشیری اور عملہ بی ایم سی کا ہے اس کے باوجود ہوشرپا فیس کی وصولی افسوسناک ہے۔ 500پوسٹوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں ڈاکٹرو ںکو تحفظ فراہم کیا جائے اور سیکورٹی ایکٹ پاس کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں