9

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی ایکبار پھر سونے کی قیمت بڑھ گئی

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ فوٹو:فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ فوٹو:فائل

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1772 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیرکے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 506 روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیر کو بھی فی تولہ سونے قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 8000 روپے کم رہی ہے، تاہم اس کے برعکس تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے 20 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں