10

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

 گھریلو سیلنڈر 18 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے، نوٹیفکیشن جاری: فوٹو: فائل

گھریلو سیلنڈر 18 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے، نوٹیفکیشن جاری: فوٹو: فائل

لاہور: اوگرا نے اگست کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور ماہ اگست کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ گھریلو سیلنڈر 18 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں