0

کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج نے 5 اگست کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کر دیا

[ad_1]

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے پانچ اگست کی مناسبت سے نیا نغمہ ریلیز کیا ہے، نغمے کا عنوان جا چھوڑ میری وادی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی مرتبہ ایک کشمیری گانے کا مرکزی کردار بنا ہے۔ اس نغمے کا آغاز ایک کلاک کی آواز سے ہوتا ہے جو پچھلے365 دِنوں کی یاد دلاتا ہے۔ گزشتہ 365 دِنوں سے کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے، بھارت بینائی تو چھین سکتا ہے خواب نہیں۔ کشمیریوں کو جبر کا نشانہ تو بنایا جا سکتا ہے لیکن اُن کے جذبہ آزادی کومات نہیں

دے سکتا۔اس نغمے میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری تنگ آچکا ہے اور دنیا کی توجہ کا منتظر ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا جس میں اُس کے حق خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا ہے۔کشمیریوں کی آزادی کی یہ چیخ بھی دُنیا کے ایوانوں میں پہنچے گی اور ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔پاک فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ نغمہ جاری کیاہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں