0

گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی

[ad_1]

بلال سعید نے مسجد میں فلمائے گئے مناظر نکالنے کا اعلان بھی کیا ہے۔(فوٹو، انٹرنیٹ، ٹوئیٹر)

بلال سعید نے مسجد میں فلمائے گئے مناظر نکالنے کا اعلان بھی کیا ہے۔(فوٹو، انٹرنیٹ، ٹوئیٹر)

 لاہور: مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کے معاملے پر گلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی اور ویڈیو میں سے مسجد  میں فلمائے گئے مناظر  شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے انجانے میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائ ہے تو ہم دل سے آپ سے معافی مانگتے ہیں۔براہ کرم نیچے دی گئی ویڈیو کو اپنے ، صبا قمر اور باقی ٹیم کی جانب سے پُر خلوص معافی ہے۔



[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں