11

چھٹے ایشین بیچ گیمز 2 اپریل سے چین میں ہوں گے

 ایشین بیچ گیمز چین کے شہر سنیا میں منعقد ہوں گے۔ فوٹو: فائل

ایشین بیچ گیمز چین کے شہر سنیا میں منعقد ہوں گے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: چھٹے ایشین بیچ گیمز اولمپک کونسل آف ایشیا کے تحت 2 تا 10 اپریل چین میں ہوں گے۔

کورونا وائرس کے سبب موخر کیے جانے والے چھٹے ایشین بیچ گیمز اولمپک کونسل آف ایشیا کے تحت 2 تا 10 اپریل چین کے شہر سنیا میں منعقد ہوں گے۔

چین اولمپک ایسوسی ایشن اور گیمز کی انتظامی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں