0

موٹر وے زیادتی کیس پر فنکار برادری بھی سڑکوں پر آگئی

[ad_1]

اب مردوں کو سکھانا ہے کہ کیسے اٹھنا اور بیٹھنا ہے، اداکار یاسر حسین

اب مردوں کو سکھانا ہے کہ کیسے اٹھنا اور بیٹھنا ہے، اداکار یاسر حسین

کراچی: موٹر وے زیادتی کیس کیخلاف فنکاروں نے کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج کیا۔ 

موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور پوری قوم یکجا ہوکر زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہی ہے تو کچھ لوگ ان مجرمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کا بھی کہہ رہے ہیں جب کہ  اس حوالے سے حکومت نے بھی قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خوف کیساتھ ہی جینا ہے تو محافظ کس لیے؟، عائشہ عمر   

موٹروے زیادتی کیس کے خلاف فنکاروں نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، ہم تین سال کی عمر سے جانتے ہیں کہ ہم محفوظ نہیں، ہم نے اگر خوف کے ساتھ ہی جینا ہے تو محافظ کس لئے ہیں، محافظ اگر یہ بتائیں کہ محفوظ نہیں تو ان کی کیا ضرورت ہے، ہم ٹیکسز کس بات کے دے رہیں ہیں جب کہ سر عام پھانسی کوئی حل نہیں ہے، ہم تیز ترین ٹرائل کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فنکاروں کا ملزمان کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

عورت نہیں زیادتی کرنے والے عزت گنواتے ہیں، ماہرہ خان

اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ زینب کے لئے بھی ہم احتجاج کے لئے آئے تھے، عورت اپنی عزت نہیں گنواتی، زیادتی کرنے والے کی عزت جاتی ہے، ہم پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ہمیں روزمرہ کی زندگی میں بچوں کو سب سکھانا ہے۔

مردوں کو سکھانا ہے کہ کیسے اٹھنا بیٹھنا ہے، یاسر حسین

اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور نے بے وقوفانہ بات کی ہے، اب مردوں کو سکھانا ہے کہ کیسے اٹھنا بیٹھنا ہے۔

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں