7

مروہ کے والدین کو بلانے پر سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر پر برہم

ندا یاسر نے غمزدہ ماں باپ کے زخموں کو پھر سے ہرا کردیا، سوشل میڈیا صارف (فوٹو: فائل)

ندا یاسر نے غمزدہ ماں باپ کے زخموں کو پھر سے ہرا کردیا، سوشل میڈیا صارف (فوٹو: فائل)

 کراچی: معروف مارننگ شو پوسٹ ندا یاسر نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ بچی مروہ کے والدین کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا اور دل سوز حادثے سے متعلق سوالات پوچھے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیمرا سے شو بند کرانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کے علاقے عیسی نگری میں 5 سالہ مروہ کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔ اس دل خراش واقعے پر ہر آنکھ نم اور ہر دل دکھ سے بھرا ہوا ہے۔ ایسے میں ندا یاسر نے اپنے مقبول مارننگ شو میں مروہ کے والدین کو بلایا اور واقعے سے متعلق سوالات پوچھے۔

یہ خبر پڑھیں : مروہ زیادتی کیس ؛ دو ملزمان نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا

ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں معروف سماجی کارکن صارم برنی اور ایک قانون دان کو بلایا تھا تاہم پروگرام کے دوران ندا یاسر نے واقعے سے متعلق والدین سے سوالات کیے جس پر برقع میں ملبوس مروہ کی والدہ زار و قطاررونے لگیں اور ایک موقع پر خود ندا یاسر بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔

مارننگ شو کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین ندا یاسر پر پھٹ پڑے، صارفین نے مظلوم والدین کو پوری دنیا کے سامنے اس طرح کے سوالات دلجوئی کے بجائے مزید دکھی کرنے کا سبب بنے۔

ایک صارف نے لکھا کہ میزبان نے ایک بار پھر غمزدہ والدین کے زخموں کو ہرا کردیا جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ میڈیا کو اخلاقیات سیکھنے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے جب کہ چند صارف نے پیمرا کی جانب سے اب تک پروگرام پر پابندی نہ لگانے پر تعجب کا اظہار بھی کیا۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں