9

حریف کو بیٹ مارنے والے کرکٹرکو 10 میچز کی پابندی کا سامنا

بدھ کومعاملے کی سماعت ہوگی جس کے بعد تفصیلات ظاہر کردی جائیں گی، ڈسپلنری پینل چیف برنارڈ ولیمز۔ فوٹو: فائل

بدھ کومعاملے کی سماعت ہوگی جس کے بعد تفصیلات ظاہر کردی جائیں گی، ڈسپلنری پینل چیف برنارڈ ولیمز۔ فوٹو: فائل

 لندن: ووسٹرشائر کاؤنٹی لیگ میں حریف کھلاڑی کو بیٹ مارنے پر ایک کرکٹرکو 10 میچز کی پابندی کا سامنا ہے۔

کوٹنیل گرین اور ہارونگٹن کے درمیان میچ میں گرماگرمی ہوگئی، اس دوران کوٹنیل گرین کے ایک کھلاڑی ہارونگٹن کے پلیئر کو بیٹ ماردیا،پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ڈسپلنری پینل کے چیف برنارڈ ولیمز کا کہنا ہے کہ بدھ کومعاملے کی سماعت ہوگی جس کے بعد تفصیلات ظاہر کردی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں