0

آج کا دن کیسا رہے گا

[ad_1]

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اپنے ان دوستوں سے ضرور ہوشیار رہئے جن کی وفاداریاں اکثر بدلتی رہتی ہیں، کسی کو دی ہوئی رقم غیر متوقع طور پر واپس مل سکتی ہے ملازمت میں ترقی ہو سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

قریبی رشتہ داروں کے ساتھ اختلافات بڑھ سکتے ہیں، ممکن ہے بات بہت زیادہ بڑھ جائے، ملازمت میں اہم تبدیلی کی جا سکتی ہے، اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

فضول قسم کی سوچوں کو دماغ پر مسلط نہ کریں ورنہ آپ کی اعلیٰ ترین صلاحیتوں کو آہستہ آہستہ زنگ لگتا چلا جائے گا، اگر ایسا ہوا تو آپ مستقل طور پر ذہنی مریض بن سکتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کسی بھی کام میں لاپرواہی اور جلدبازی ہرگز نہ کریں خیالات خاصے منتشر رہیں گے اور آپ ذہنی طور پر بے چینی محسوس کریں گے اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ابھی کاروبار جس سطح پر چل رہا ہے چلنے دیں۔ معمولی سی تبدیلی بھی نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔ لہٰذا آپ اپنی تمام فضولیات کو ترک کرکے صرف اپنے کاروبار ہی کو ترقی دیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کاروباری حضرات کو بھی خاصی محنت و جدوجہد کرنا پڑ سکتی ہے، بہرحال انہیں مایوسی نہیں ہو سکتی اور وہ کافی کچھ حاصل کرکے اپنی ضروریات زندگی بآسانی پوری کر سکیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

چند اہم کاموں میں آپ نے حیران کن کامیابی حاصل کی ان کامیابیوں کے پیچھے ہمارے ان مشورروں کا کس قدر ہاتھ ہے جو ہم نے آپ کو دئیے تھے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

دماغ پر عجیب و غریب خیالات کا غلبہ رہے گا، کوئی بھی کام یا کسی جھگڑے وغیرہ کا فیصلہ جذباتیت کے بوجھ تلے دب کر نہ کیا کریں ورنہ بہت کچھ کھونا پڑ سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر کوئی مضبوط مالی پوزیشن کی حامل پارٹی شراکت کرنا چاہے تو ایسا ضرور کیجئے بفضل خدا آپ کا بنایا ہوا پلان جلد ہی مکمل ہو سکے گا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے خیالات پر قابو پائیں، یہ رنگین مزاجی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے، مزاج قدرے گرم رہے گا، محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گزشتہ ملنے والے سبق کو آپ نے فراموش نہیں کیا ہوگا اسے کبھی نہ بھلائیں اور ہمیشہ اس عہد پر قائم رہنے کی کوشش کریں جو کہ گزشتہ آپ نے اپنے آپ سے کیا ۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کاہرمسئلہ آسانی سے حل ہوسکتاہے بس آپ صلح پسند بن جائیں،کچھ لو اور کچھ دو کے اصول کو اپنالیں، انشاء اللہ کبھی پریشانی نہیں ہو گی۔

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں