0

فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

[ad_1]

ٹیزر کو یوٹیوب پر محض چند گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں، فوٹواسکرین گریب

ٹیزر کو یوٹیوب پر محض چند گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں، فوٹواسکرین گریب

کراچی: فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا انتظار لوگ کافی عرصے سے کررہے ہیں۔ اس فلم میں ماہرہ اور فہد کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہی ہے جب کہ فہد مصطفیٰ فلم میں پولیس آفیسر کے ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گے۔

45 سیکنڈ کے مختصر ٹیزر میں ایکشن، رومینس سمیت ہر وہ چیز موجود ہے جو آپ کو بالی ووڈ کی فلمیں بھلانے پر مجبور کردے گی۔ ٹیزر سے فلم کی کہانی کا اندازہ تو نہیں ہورہا لیکن ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ فہد مصطفیٰ ایکشن سے بھرپور پولیس آفیسر کا کردار اداکررہے ہیں اور یہ کردار ایکشن فلمیں دیکھنے کے شوقین لوگوں کو مایوس نہیں کرے گا۔

ٹیزر میں ماہرہ خان کی محض ایک جھلک ہی دکھائی دی ہے لیکن اس ایک جھلک سے بھی اندازہ ہوگیا کہ فلم صرف ہیرو کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اس میں ماہرہ خان کا بھی بہت جاندار کردار ہے اس کے علاوہ وہ فلم میں بے حد خوبصورت بھی لگ رہی ہیں۔ ٹیزر کو یوٹیوب پر محض چند گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

ماہرہ خان نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ہے ’’یہ تو چھوٹاسا ٹیزر ہے جانی‘‘ اس کا مطلب یہ لیاجاسکتا ہے کہ فلم میں بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔ فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ کی ہدایت کاری نبیل قریشی دے رہے ہیں جب کہ فضا علی مرزا اسے پروڈیوس کررہی ہیں۔ یہ دونوں اس سے قبل ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ اور ’’ایکٹر ان لا‘‘جیسی کامیاب فلمیں بناچکے ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ایکشن سے بھرپور ہے اور اس میں کامیڈی بھی شامل ہے۔ فہد مصطفیٰ کا فلم کے بارے میں  کہناہے کہ فلم میں شامل ایکشن سینز اس سے پہلے کبھی کسی پاکستانی فلم میں نہیں فلمائے گئے اور ان تمام سینز کو انہوں نے خود پرفارم کیا ہے۔ ہم نے  پاکستان میں فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ کے ذریعے ہالی ووڈ فلم ’’مشن امپاسبل‘‘ کی طرح کا تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے اور ’’مشن امپاسبل‘‘ کو مد نظر رکھ کر کچھ مناظر خاص طور پر فلمائے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے ایکشن سینز کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ایکشن سینز فلماتے ہوئے میں کئی بار زخمی ہوا یہاں تک کہ میں صحیح طرح چل بھی نہیں پارہا تھا لیکن اس کے باوجود میں نے سارے اسٹنٹ خود کیے۔

واضح رہے کہ یہ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق اب فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جاسکتی ہے لیکن حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا۔

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں