12

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ بھی 163روپے سے نیچے آگئی۔ (فوٹو، فائل)

ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ بھی 163روپے سے نیچے آگئی۔ (فوٹو، فائل)

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا.

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ بھی 163روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 12پیسے کی کمی سے 162 روپے 37 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے 162 روپے 70 پیسے پر بند ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں