7

کلرک کی چھوٹی سی غلطی نے امریکی خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

خاتون کو معلوم نہیں تھا کہ کلرک کی غلطی سے بیہٹھے بٹھائے مالا مال ہوجائیں گی۔ (فوٹو، فائل )

خاتون کو معلوم نہیں تھا کہ کلرک کی غلطی سے بیہٹھے بٹھائے مالا مال ہوجائیں گی۔ (فوٹو، فائل )

میسوری: جلد بازی میں اکثر غلطی ہوتی ہے اور  ایسی غلطیاں کئی مرتبہ بہت مہنگی بھی پڑ جاتی ہیں لیکن کسی کی عجلت کسی کو مالا مال کردے یہ قصہ بھی اسی دنیا کے ہے۔

ایک امریکی اخبار کے مطابق واقعہ یہ ہے کہ  ریاست میسوری میں ایک خاتون اپنی قسمت آزمانے کے لیے ایک لاٹری ٹکٹ خریدنے گئیں۔ خاتون  کسی اور لاٹری کا ٹکٹ خریدنے گئیں تھیں لیکن سیون الیون نامی اسٹور کےکلرک کی بے دھیانی نے ان کی زندگی بدل دی۔

اب نہ جانے کلرک کس دُھن میں بیٹھا تھا کہ محترمہ کو ان کا مطلوبہ ٹکٹ دینے کے بجائے  ’’بریک دی بینک‘‘ نامی لاٹری ٹکٹ تھما دیا۔ پہلے تو خاتون کو غصہ آیا اور کچھ تکرار بھی ہوئی لیکن پھر انہوں نے وہ ٹکٹ یہ سوچ کر رکھ ہی لیا کہ دیکھیے قسمت کو کیا منظور ہوتا ہے۔

خاتون کو کیا معلوم تھا کہ بریک دی بینک نامی یہ لاٹری انہیں چھپڑ پھاڑ دولت سے مالا مال کردے گی۔ کلرک نے غلطی سے جو ٹکٹ خاتون کو تھمایا تھا اس پر 1 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ نکل آیا اور خاتون روپوں کے حساب سے کروڑ پتی ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں