0

بابر اعظم نے محمد یوسف کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا

[ad_1]

آؤٹ ہونے پرغلطی کی ویڈیو بار بار دیکھتا ہوں،بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو
 فوٹو: فائل

آؤٹ ہونے پرغلطی کی ویڈیو بار بار دیکھتا ہوں،بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو
فوٹو: فائل

 لاہور: بابر اعظم نے محمد یوسف کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں بابر اعظم نے کہاکہ محمد یونس میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں،سابق کپتان ایک کلاسک بیٹسمین تھے اور ان کے پاس اسٹروکس کھیلنے کیلیے بڑا وقت ہوتا تھا، میں ان کی بیٹنگ دیکھ کر لطف اندوز ہوتا ہوں۔

ایک سوال پر پاکستانیکپتان نے کہا کہ آؤٹ ہونے پر میں اپنی غلطی کی ویڈیو بار بار دیکھتا ہوں، کبھی تو پورا میچ ہی دیکھ لیتا ہوں،اپنی بڑی اننگز کو بھی دیکھتا ہوں، اس میں بھی کئی مثبت اور منفی پہلو قابل غور ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ میں تکنیکی خامیاں دور کرنے کیلیے چھوٹے بھائی سفیر سے مدد لیتا ہوں،اس نے کامیابی کے سفر میں میرا بڑا ساتھ دیا ہے، بیٹنگ کی ہر بات سے واقف ہونے کی وجہ سے وہ مفید مشورہ دیتا ہے،کئی بار ناکامی پر اس سے بات کرتا ہوں، اسی کے ساتھ ماضی اور حال میں اپنے ساتھ وابستہ رہنے والے کوچز سے بھی رہنمائی لینے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ میں کسی کو دیکھ کر اپنا اسٹائل نہیں بدلتا، نیچرل انداز میں کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، پاور ہٹنگ کیلیے پہلے سے کچھ طے کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، پچ اور کنڈیشنز کو سمجھتے ہوئے کبھی سنبھل کر تو کبھی کھل کر کھیلنا پڑتا ہے،بولرز مشکلات پیش کررہے ہوں تب بھی ٹیم کی ضرورت کے مطابق رنز بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے سے ہی بیٹسمین اپنی افادیت ثابت کرسکتا ہے۔

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں