8

یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید 25 ہزار میٹرک ٹن چینی دینے کا فیصلہ

چینی پورٹ پہنچ چکی ہے، ذرائع (فوٹو : فائل)

چینی پورٹ پہنچ چکی ہے، ذرائع (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کو سستی چینی کی فراہمی کے لیے وزرات صعنت و پیداوار نے اسے مزید 25 ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی دینے کا فیصلہ  کیا ہے جس کے لیے سمری تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی دینے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی جائے گئی، درآمدی چینی اس وقت کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 27 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی ہے، درآمدی چینی میں سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی یکم نومبر کو یوٹیلیٹی اسٹورز کو دی جاچکی ہے، مجموعی طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 50 ہزار میٹرک ٹن چینی دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ درآمدی چینی میں سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی پنجاب اور 14 ہزار ٹن کے پی کو دی گئی، پنجاب اور کے پی نے مزید درآمدی چینی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اور کے پی کے مطابق ان کے پاس مقامی چینی وافر ہے۔

دریں اثنا چینی کی یکم دسمبر کو ایکس ملز ریٹ 79 سے 80 روپے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں