12

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں یومیہ 10 ہزار سے تجاوز کرگئیں

سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا، بھارت اور برازیل میں ہورہی ہیں، فوٹو : رائٹرز

سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا، بھارت اور برازیل میں ہورہی ہیں، فوٹو : رائٹرز

عالمی سطح پر گزشتہ ایک ہفتے میں ہونے والی ہلاکتیں فی روز 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جو کہ ہلاکت خیز وبا کے آغاز سے تاحال ایک ریکارڈ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کی دوسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہر 9 سیکنڈ میں ایک ہلاکت ہوئی جب کہ یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وبا ؛ نیپال میں لاشوں کو اُٹھانے اور تدفن کرنے والی خواتین فوجی اہلکار

گزشتہ دو ماہ سے کورونا کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا اور بھارت شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے میں برسوں لگ جائیں گے، اقوام متحدہ

دوسری جانب برطانیہ، چین، روس اور امریکا کی کمپنیوں نے کورونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے اور امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین کو برطانیہ میں عام استعمال کے لیے اجازت دیدی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : برطانیہ نے کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی 

ادھر اقوام متحدہ نے ویکسین کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کے لیے COVAX نامی ادارہ تشکیل دیا ہے جب کہ جنرل سیکرٹری یو این نے دنیا سے پیداوار کا دس فیصد تک امدادی فنڈ میں جمع کرانے کی اپیل کی ہے جس سے متاثرہ ممالک اور قرض میں ڈوبے ممالک کی مدد کی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں