11

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر110300روپے ہو گئی ہے(فوٹو، فائل)

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر110300روپے ہو گئی ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1839ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کی کمی واقع ہوئی

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر110300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 94564روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2200روپے کم رہی ہے۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیت کسی تبدیلی کے1220روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1045 روپے95 پیسے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں