0

سعودی وزیر خارجہ کا رواں ماہ دورہ پاکستان تعطل کا شکار

[ad_1]

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ تعطل کا شکار ہے جنہیں گزشتہ سال نومبر میں ان کے ہم منصب شاہ محمود قریشی نے پاکستان سے دعوت دی تھی۔ انہوں نے افریقی شہر نیامی میں اسلامی تعاون تنظیمکے وزرائے خارجہ کی کونسل میں ملاقات کی تھی۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دورے کو ا ب تک تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے

گزشتہ ہفتے شہزادہ سے فون پر بات کی تھی اور ریاض میں جی -20 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔دریں اثنا پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ پاکستان پوری امت مسلمہ کے لئے بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پرتاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کمرشل اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہتر معاشی ترقی حاصل کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کےمثبت پہلوں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف زیادہ راغب ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پاکستان کی مثبت چیزوں کو زیادہ اجاگر کرے جس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کے بارے میں پایا جانے والا غلط تاثر دور ہو گا اور پاکستان کی حقیقی معاشیصلاحیت سے بہتر استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نےکہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بہت خوشگوار تعلقات قائم ہیں، لیکن تقریبا ساڑھے تین ارب ڈالر کی باہمی تجارت دونوں کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ لہذا اس کو بہتر کرنے کے لئے دونوں طرف سے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عربمحدود اشیا میں تجارت کر رہے ہیں اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لے مزید اشیا کی تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہت سی اعلی معیار کی مصنوعات بشمول حلال فوڈ پروڈکٹس،فارماسوٹیکلز، ٹیکسٹائل، آلات جراحی، چاول، پھل، ڈیری مصنوعات، کھیلوں کاسامان، چمڑے کی مصنوعات، فنانشل سروسز، انشورنس اور آئی ٹی سروسز اور دیگر سعودی عرب کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہے لہذا سعودی عرب پاکستان سے ان مصنوعات کی درآمد پر توجہ دے۔ سردار یاسر الیاس خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کےنئے مواقع تلاش کرنے کیلئے تجارتی وفود کا تبادلہ بڑھائیں اور ایک دوسرے کے ملک میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں متعدد اسپیشل اکنامک زونز قائم کئے جا رہے ہیں لہذا سعودی عرب کے سرمایہ کار ان میں جوائنٹوینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو قائم کرنے پر کام کر رہا ہے جس سے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی اپناایک وفد سعودی عرب لے جانے کی کوشش کرے گا تا کہ باہمی تجارت کو بہتر کرنے کی مزید راہیں تلاش کی جائیں۔ اسی طرح آئی سی سی آئی سعودی عرب کے تجارتی وفد کی پاکستان میں میزبانی کرنا چاہتا ہے تا کہ ان کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔انڈر گروپ آئی سی سی آئی کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے کے لئے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز سعودی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مواقع رکھتے ہیں لہذا وہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی سی آئی ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے کوششیں کر رہا ہے لہذا سعودی عرب کے سرمایہ کار اس میں صنعتی یونٹس لگانے کے امکانات کا جائزہ لیں۔ چیمبر کی سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم، نائب صدر عبد الرحمن خان، اسلم کھوکھر اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنےخیالات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مفید تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خا ن اور سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تا کہ مشترکہ طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے مابین کاروباری تعلقات کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جائیں۔

موضوعات:

ویل ڈن شاہ جی

میں 28 سال سے اسلام آباد کا رہائشی ہوں اورمیں 25سال سے اس شہر میں واک کر رہا ہوں‘ شاید ہی شہر کی کوئی سڑک ہو گی میرے پائوں نے جس کا ذائقہ نہ چکھا ہو‘ میںپہاڑوں پر پیدل چلتا ہوامری تک چلا جاتا تھا‘ ساری ٹریلز بھگتا چکا ہوں اور تمام فٹ پاتھوں پر بھی دھکے اور ٹھڈے کھا ….مزید پڑھئے‎

میں 28 سال سے اسلام آباد کا رہائشی ہوں اورمیں 25سال سے اس شہر میں واک کر رہا ہوں‘ شاید ہی شہر کی کوئی سڑک ہو گی میرے پائوں نے جس کا ذائقہ نہ چکھا ہو‘ میںپہاڑوں پر پیدل چلتا ہوامری تک چلا جاتا تھا‘ ساری ٹریلز بھگتا چکا ہوں اور تمام فٹ پاتھوں پر بھی دھکے اور ٹھڈے کھا ….مزید پڑھئے‎

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں