18

مصباح الحق کی چھٹی، اینڈی فلاور نئے ہیڈ کوچ ہوں گے، شعیب اختر کا دعویٰ

وقار یونس بھی نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، شعیب اختر

وقار یونس بھی نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی چھٹی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور ان کی جگہ نئے کوچ کو بھی تعینات کردیا گیا لیکن اینڈی فلاور بطور نئے ہیڈ کوچ پی ایس ایل 6 کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

گزشتہ روز ہی پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں موجودہ کوچنگ اسٹاف کو برقرار رکھنے کیساتھ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے بعد کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ صرف پی سی بی کی پالیسی کو آگے بڑھاتی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ  اینڈی فلاور ابھی عہدہ قبول نہیں کر رہے کیونکہ وہ ملتان سلطانز کے کوچ اور چاہتے ہیں کہ رواں سال پی ایس ایل سے کچھ پیسے بن جائیں، وقار یونس نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بولر مصباح الحق کے انڈر کام کر رہے ہیں مگر اب بھی ملازمت کے لالے پڑ جائیں گے، اینڈی فلاور اپنی ٹیم لے کر آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں