25

مالکن کا اپنے کتے کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے نرالا انداز

ایک صارف نے اپنی کتیا کا رشتہ پیش بھی کردیا، فوٹو : ٹوئٹر

ایک صارف نے اپنی کتیا کا رشتہ پیش بھی کردیا، فوٹو : ٹوئٹر

چینائی: بھارت میں کتے کی مالکن نے اپنے پالتو جانور کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے اسے روایتی دلہے کا لباس پہنا کر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ایسی تصویر سب کی توجہ کا مرکز ہے جس میں پالتو کتے کو دلہا کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جتنی یہ تصویر دلچسپ ہے اتنا ہی اس کا کیپشن حیران کن ہے۔

دراصل یہ تصویر کتے کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے مالکن نے سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔ کیپشن میں لکھا ہے کہ ہمیں اپنے خوبرو کتے کے لیے سیدھی سادھی گھریلو کتیا درکار ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا گلابی رنگ کی قمیص اور خاکی رنگ کی دھوتی باندھے کھڑا ہے جس کی پچھے اس کی مالکن بھی نظر آ رہی ہیں۔ روایتی لباس پہنے کتے کے سامنے تامل ناڈو کے روایتی پکوان بھی رکھے ہیں۔

Dog married

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تصویر کو بہت پسند کیا ہے اور صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے جب کہ ایک خاتون نے تو رشتہ بھی پیش کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں