0

سونے کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ

[ad_1]

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 1380 روپے پر اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1183.12 روپے پر مستحکم رہی (فوٹو : فائل)

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 1380 روپے پر اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1183.12 روپے پر مستحکم رہی (فوٹو : فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1831 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میںفی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر  90 ہزار  878 روپے ہوگٸی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 1380 روپے پر اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1183.12 روپے پر مستحکم رہی۔

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں