0

رونالڈو نے چند سیکنڈ میں کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا

[ad_1]

رونالڈو نے پریس کانفرنس کے دوران کوکا کولا کی بوتلیں اٹھا کر دوسری طرف رکھ دیں۔ (فوٹو:UEFAEURO2020 )

رونالڈو نے پریس کانفرنس کے دوران کوکا کولا کی بوتلیں اٹھا کر دوسری طرف رکھ دیں۔ (فوٹو:UEFAEURO2020 )

لزبن: پرتگالی اسٹرائیکر رونالڈو کی ایک معمولی حرکت نے  بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں یورو 2020 کے اسپانسرڈ مشروب کوکاکولا کی دوبوتلوں کو سائڈ پر رکھتے ہوئے پانی کی بوتل اٹھا کر کہا ’ ایگوا ( پانی!)‘۔ دیکھتے ہی دیکھتے رونالڈو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

30 منٹ کی اس پریس کانفرنس میں رونالڈو کی جانب سے سافٹ ڈرنک کےبجائے پانی کو فرغ دینے کے بعد کوکا کولا کے شیئر کی قیمت 56 ڈالر 10 سینٹ سے کم ہوکر 55 ڈالر 22 سینٹ پر پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں کوکاکولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کی مالیت 242 ارب ڈالر سے کم ہوکر 238 ارب ڈالر ہوگئی۔

 اس واقے کی تفصیلات بتاتے ہوئے  یورو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری پریس کانفرنس میں آمد پر کھلاڑیوں کو کوکاکولا اور کوکا کولا زیرو کے ساتھ پانی بھی پیش کیا جاتا ہے۔

واضح رہے  رونالڈو  پہلے بھی سافٹ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اپنے بیٹے رونالڈو جونیئر پر جنک فوڈ کھانے اور کوکا کولا اور فانٹا پینے پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں