0

کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ؛ وزیراعظم اور جیسنڈا آرڈن کا ٹیلی فونک رابطہ

[ad_1]

دونوں رہنماؤں نے کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی پر بات چیت کی، فوٹو: فائل

دونوں رہنماؤں نے کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی پر بات چیت کی، فوٹو: فائل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ اپنے کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورۂ پاکستان ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ٹیم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اور سہولیات کا شکریہ ادا کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ ہر اس شخص کے لیے حیران کن ہے جو میچ دیکھنے کے لیے پُرجوش تھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ خبر پڑھیں : نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات پر دورہ پاکستان ختم کردیا

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے  سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ ختم کرکے ٹیم کو فوری طور پر واپس بلانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

 

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں