[ad_1]
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے ، اس دوران پارلیمنٹ سے قانون پاس کرایا جائے گا،واضح رہے اس سے پہلے عدالت نے 3ماہ کیلئے مشروط رضامندی ظاہر کی تھی۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے کہا کہ قانون سازی میں تین ماہ چاہئیں‘‘۔ہم تین ماہ کیلئے
اس میں توسیع کردیتے ہیں۔اگر 3 ماہ میں قوانین تیار ہوگئے تو پھر آرمی چیف کو 3 ماہ کی توسیع مل جائے
گی۔ چیف جسٹس نے کہا کیا ہم آپ کی بات پرلکھ دیں کہ 3 ماہ میں قوانین بنادیں گے،اٹارنی جنرل نے کہا قانون سازی کیلئے چھ ماہ کا وقت دیاجائے۔نیا قانون بنانے کے لیے وقت لگے گا جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ سے 72 سال میں قانون نہیں بنا اتنی جلدی کیسے ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا جنہوں نے ملک کی خدمت کی ہمارے لئے ان کا بڑا احترام ہے۔
[ad_2]