28

ڈسکہ والو زندہ باد،پرویز رشید کا ٹوئٹ فردوس عاشق اور شہباز گل بھی خاموش نہ رہے،ردعمل دیدیا

لاہور، ا سلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ کی عوام کو بکسوں کی حفاظت کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں پرویز رشید نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام جمہوری تحریک کے وہ ہیرو ہیں جنہوں نے اپنے بکسوں کی حفاظت سے اپنے حق حاکمیت کو حاصل کیا، آج جس طرحڈسکہ اسلام آباد پہنچ رہا ہے اسی طرح ایک دن سارا پاکستان پہنچے گا اور پھر راج کرے گی خلق خداـ ڈسکہ والو زندہ آباد۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل

نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو علم ہوگیا ہے کہ عمران خان کے نزدیک اخلاقیات الیکشن جیتنے سے زیادہ اہم ہے ۔اتوا رکے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے گزشتہ روز ہونے والے ڈسکہ الیکشن میں دو باتیں اہم تھیں اور ان کو پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے لیڈر کے لئے اخلاقیات الیکشن جیتنے سے زیادہ اہم ہے ورنہ اس ملک میں الیکشن جیتنا کوئی مشکل کام نہیں ۔شہباز گل نے سوالیہ نشان میں کہا کہ کیا کیا کبھی ن اور پی پی کی حکومتیں ضمنی الیکشن ہاری تھیں؟ دونوں پارٹیاں ہر صورت الیکشن جیتنے کے لئے ماڈل ٹاؤن میں مخالفین کی عورتوں کے منہ گولیاں مارنی ہوتی ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں تحریکانصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس اور ریٹرننگ آفیسر سے بھی تھا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے (ن) لیگ کو الیکشن جتوانےمیں بالآخر کامیاب ہوئے۔ اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو (ن) لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کے ساتھ بھی تھا۔ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود پنجاب حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلی مثال قائم کی۔

موضوعات:

12ہزار درد مندوں کی تلاش

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ….مزید پڑھئے‎

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ….مزید پڑھئے‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں