32

پیٹ کمنزنے بھی بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یواے ای منتقل کرنے کے لیے آوازبلند کردی

انہوں نے بھارت میں کورونا متاثرین کی مدد کے لیے 50 ہزار ڈالربھی عطیے کیے ہیں۔

انہوں نے بھارت میں کورونا متاثرین کی مدد کے لیے 50 ہزار ڈالربھی عطیے کیے ہیں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولرپیٹ کمنزنے بھی بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یواے ای منتقل کرنے کے لیے آواز بلند کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنزکا کہنا ہےکہ کورونا کیسزمیں تشویش ناک حد تک اضافے اورآئی پی ایل بائیو سکیور ببل میں کیسز رپورٹس ہونے کے بعد اس وقت صورت حال کسی بھی لحاظ سے محفوظ نہیں، ابھی چھ ماہ کا وقت ضرور ہے تاہم کرکٹ حکام کو اس سلسلے میں بھارتی حکومت سے رابطہ کرکے مناسب اورموزوں آپشن اختیارکرنا چاہیے۔

پیٹ کمنزانڈین پریمئرلیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرکا حصہ ہیں اورانہوں نے بھارت میں کورونا متاثرین کی مدد کے لیے 50 ہزار ڈالربھی عطیے کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں