24

مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں دو سال کا بچہ بھی شامل ہے، فوٹو: فائل

ہلاک ہونے والوں میں دو سال کا بچہ بھی شامل ہے، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست مسی سیپی کے شہر ہیٹیئس برگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گھر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ حادثے میں 2 سالہ بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق مسی سپی کے مختلف شہروں سے تھا تاہم ان کی منزل کیا تھی یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ طیارے کا ملبہ پورے علاقے میں پھیل گیا۔

دوسری جانب ریاست فلوریڈا میں بھی ایک انجن والا چھوٹا طیارہ زمین بوس ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا جب کہ ایک مسافر کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے حادثے عام ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں