20

افغانستان ؛ اسکول پر راکٹ حملے میں 25 طالبات جاں بحق، 50 زخمی

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، فوٹو: افغان میڈیا

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، فوٹو: افغان میڈیا

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک اسکول پر تین راکٹ گرے جس کے نتیجے میں 25 طالبات اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ 100 کے قریب طالبات کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 10 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین راکٹس اسکول کی عمارت سے ٹکرائے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں