13

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی

لاہور قلندرز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے 17ویں میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے لاہور قلندرز نے کل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں