0

شادی کی تقریب میں دیوار گرنے سے دلہن کی دادی سمیت 4 خواتین ہلاک

[ad_1]

مکان کو شادی کے لیے عارضی طور پر تیار کیا گیا تھا، فوٹو: العربیہ

مکان کو شادی کے لیے عارضی طور پر تیار کیا گیا تھا، فوٹو: العربیہ

صنعا: یمن میں شادی کی ایک تقریب میں گھر کی دیوار گر پڑی جس کے نتیجے میں چار خواتین ہلاک اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے علاقے عمران کے ایک کچے گھر میں شادی تقریب کی جاری تھی، اس دوران تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ آندھی اور طوفان کے باعث گھر کی دیوار مہمانوں پر گر گئی۔

شادی کی تقریب کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے دلہن کی دادی اور خالہ زاد بہن سمیت 4 خواتین ہلاک ہوگئیں جب کہ دس سے زاےد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دیوار کے مہمانوں پر گرنے کے بعد شادی کی تقریب کو روک دیا گیا۔ اس گھر کو شادی کے لیے عارضی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ مکان کی چھت نہیں تھی جب کہ دیواروں کو پلست کرنے کے بجائے اینٹیں ایک دوسرے کے سہارے رکھی گئی تھیں۔

 

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں