33

ایف بی آر کا انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر راحت فتح علی خان کو نوٹس

گلوکار کو ایڈوانس ٹیکس کی قسط 15جون کو جمع کرانی  تھی۔ (فائل فوٹو)

گلوکار کو ایڈوانس ٹیکس کی قسط 15جون کو جمع کرانی تھی۔ (فائل فوٹو)

 لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔

ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھجوادیا ہے۔ گلوکار کو 12لاکھ 47ہزار 186روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔

یکم اپریل سے 30 جون تک کی ایڈوانس ٹیکس کی قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ 15جون تھی تاہم گلوکار راحت فتح علی خان نے تاحال ایڈوانس انکم ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔

ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ڈی ایچ اے فیز تھری میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھجوادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں