20

انٹر امتحان دینے والوں کو ECAT، انجینئرنگ امتحانات کی اجازت

انجینئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو : فائل

انجینئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان کے تمام طلبہ جن کا انٹرمیڈیئٹ کا امتحان ہو چکا ہوگا یا ابھی ہونا ہوگا، ان سب کو ای کیٹ اور انجینئرنگ کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت انجینئرنگ یونیورسٹیز میں طلبہ کے داخلے کو یقینی بنانے کیلیے اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پاکستان کے تمام طلبہ جن کا انٹرمیڈیئٹ کا امتحان ہو چکا ہوگا یا ابھی ہونا ہوگا، ان سب کو ای کیٹ اور انجینئرنگ کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل، انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ایچ ای سی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال اور امتحانات موخر ہونے کے سبب انجینئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں