20

پاکستان کاافغانستان کوکورونا سے بچاؤ کے سامان کا تحفہ

آکسیجن کے500سلنڈر،ایکسرے مشینیں،وینٹی لیٹراوردیگرآلات شامل ہیں
(فوٹو: فائل)

آکسیجن کے500سلنڈر،ایکسرے مشینیں،وینٹی لیٹراوردیگرآلات شامل ہیں
(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا سے بچاؤ اور علاج کیلیے حفاظتی سامان کا تحفہ افغانستان  کے حوالے کر دیا گیا۔

این ڈی ایم اے نے حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا سے بچاؤ اور علاج کیلیے حفاظتی سامان کا تحفہ افغانستان  کے حوالے کر دیا، جس میں آکسیجن کے 500سلنڈر،آکسیجن کنسنٹریٹر، آئی سی یو وینٹی لیٹر، بائی پیپ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کے علاوہ پی پی ای کٹس،نیزل کینولہ اور تھرمل گنز شامل ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے زیراہتمام تقریب  ہوئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ افغان بھائیوں کے لیے یہ سامان تحفہ ہے۔ افغان سفیر نجیب اللہ نے  کہا کہ حکومت پاکستان کے تعاون اور پاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کورونا خطے کے لیے بڑا چیلنچ ہے۔ ہمیں آکسیجن اور دوسرے ایکوپمنٹ کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں