14

پہلی بار پاکستانی خاتون نے محرم کے بغیر حج ادا کیا

پاکستانی خاتون بشریٰ شاہ  جدہ میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ مقیم ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی خاتون بشریٰ شاہ جدہ میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ مقیم ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

جدہ: سعودی حکومت کی جانب سے محرم کی شرط ختم کرنے بعد پاکستان کی 35 سالہ بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر فریضہ حج ادا کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جدہ میں مقیم پاکستانی خاتون بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر حج کا فریضہ ادا کیا۔ رواں برس سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خاتون کو نامحرم کے بغیر حج کی اجازت دی تھی۔

female hajj 3

اس موقع پر بشریٰ شاہ نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن ہی سے اللہ کے گھر کی زیارت کی تمنا تھی اور یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ خواب اس طرح ایک تاریخی موقع پر پورا ہوا۔ میرے ساتھ کئی اور خواتین بھی ہیں اور ہم سب بہت خوش ہیں۔

female hajj

بشریٰ شاہ کے شوہر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور گھر میں رہ کر اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کی۔

female hajj 2

واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے صرف 60 ہزار عازمین کو فریضہ حج ادا کرے کی اجازت دی گئی تھی جس کے لیے اولین شرط ویکسینیشن کروانا تھی۔ اس سال حج کرانے والوں میں 40 فیصد خواتین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں