12

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ 

قومی ٹیم میں عثمان قادر اور حسن علی کی واپسی، اعظم خان اور حارث رؤف ڈراپ

قومی ٹیم میں عثمان قادر اور حسن علی کی واپسی، اعظم خان اور حارث رؤف ڈراپ

مانچسٹر: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

مانچسٹر میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اعظم خان اور حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں کپتان ایون مورگن اور ڈیوڈ ویلی کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے پاکستان نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں