12

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بیٹسمین کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دوسرے اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان 4 درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین باولرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں تاہم فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں