0

دورہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ گیانا پہنچ گیا

[ad_1]

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا

 گیانا: ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ گیانا پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ گیانا پہنچ گیا،جہاں دونوں ٹیمیں اکتیس جولائی کو مدقابل ہوں گی۔ بارباڈوس سے گیانا پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی اور اسٹاف ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے 9 اوورز میں پانچ وکٹ کھوکر 85 رنز بنائے تھے۔

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں