27

عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹر بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا، عراقی آرمی

ہیلی کاپٹر بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا، عراقی آرمی

 بغداد: عراق میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم ہیلی کاپٹر کو آپریشن کے دوران میزائل لگا یا پھر فنی خرابی کے باعث نیچے گرا اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں