17

پاک چین تعلقات ہر چیلنج کے دوران مثالی رہے ہی، آرمی چیف

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کو 94 سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب سے خطاب (فوٹو : فائل)

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کو 94 سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب سے خطاب (فوٹو : فائل)

 راولپنڈی / تہران: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک چین دو طرفہ تعلقات اہم ہیں، ہر چیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے رہے ہیں، ماضی اور حال میں ہر چیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ  دیا۔

یہ بات انہوں نے جی ایچ کیو میں چین لبریشن آرمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 94 سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چینی سفیر، ڈیفنس اتاشی اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف نے دفاع، سیکیورٹی اور نیشن بلڈنگ میں پی ایل اے کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے منفرد اور انتہائی قریبی تعلقات ہیں، ہر چیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے رہے ہیں، علاقائی امن و استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے، ماضی اور حال میں ہر چیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پی ایل اے اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں، باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں چینی ڈیفنس اتاشی نے چین کے صدر شی جن پنگ کا پیغام پڑھ کر سنایا اور کہا ک پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں، چینی پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست، اسٹریٹیجک پارٹنر اورآ ہنی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال کچھ بھی ہو پاکستان اور چین ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں، دونوں ممالک اپنے مفادات جغرافیائی تحفظ،علاقائی امن و استحکام کے لیے متحد ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں