12

کوئٹہ؛ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام کالعدم تنظیم کے 2کارندے گرفتار

اس مقصد کیلیے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سوراب کے علاقے ترکیدم میں موجود ہیں   فوٹو : فائل

اس مقصد کیلیے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سوراب کے علاقے ترکیدم میں موجود ہیں فوٹو : فائل

 کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے قومی شاہراہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سوراب سے کالعدم تنظیم کے 2اہم کارندوں کو گرفتار کرکے سی فور دھماکا خیز مواد ،دستی بم ،گولہ بارود برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پولیس اور فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اس مقصد کیلیے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سوراب کے علاقے ترکیدم میں موجود ہیں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے سوراب میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں