0

امریکا میں مقیم معروف اداکار طلعت اقبال شدید بیمار، وینٹی لیٹر پر منتقل

[ad_1]

1968 میں ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغازکرنے والے طلعت اقبال نے ٹیلی وژن کے بے شمارڈراموں میں کام کیا۔(فوٹو: فائل)

1968 میں ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغازکرنے والے طلعت اقبال نے ٹیلی وژن کے بے شمارڈراموں میں کام کیا۔(فوٹو: فائل)

معروف ٹی وی اداکار طلعت اقبال ان دنوں شدید علیل اور ڈیلاس امریکا کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، طبعیت زیادہ خراب ہونے کے سبب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیا ہے۔

طلعت اقبال اور ان کی اہلیہ سنبل طلعت کا شمار ماضی کے کامیاب اداکاری جوڑی میں ہوتا تھا، 1968 میں ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغازکرنے والے طلعت اقبال نے ٹیلی وژن کے بے شمارڈراموں میں کام کیا۔ ان کے معروف ڈراموں میں شکست آرزو، دودونی پانچ، آخری چٹان، آبگینے، کیف بہاراں، کاروان اوراب دیکھ خدا کیا کرتا ہے شامل ہیں۔

ان کی بیٹی ثومی طلعت بھی ایک ڈرامے میں کردارنگاری کرچکی ہیں،  طلعت اقبال 1999میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ اس دوران طلعت اقبال کئی مرتبہ پاکستان آئے، چند روز قبل طلعت اقبال کی بیٹی سارہ انتقال کرگئی تھیں اور اسی صدمے نے انہیں اسپتال پہنچا دیا۔

طلعت اقبال کے داماد اشتیاق حسین نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ سے ڈاکٹروں نے ادویات کوبتدریج کم کرنا شروع کیا ہے، اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنی قوت ارادی سے دوبارہ زندگی کی طرف واپس آئیں۔

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں