[ad_1]
مہارشٹرا: بھارت میں کوبرا سانپ 2 گھنٹے تک بچی کی گردن سے لپٹا رہا تاہم نکالنے کی کوشش کے دوران سانپ نے بچی کو ڈس لیا۔
بھارتی ریاست مہاراشترا کے ضلع واردھا میں خطرناک کوبرا سانپ7 سالہ بچی کی گردن میں لپٹ گیا جو سوئی ہوئی تھی، سانپ 2 گھنٹے تک بچی کی گردن سے لپٹا رہا تاہم اس دوران بچی خاموشی سے لیٹی رہی جب کہ گھروالے بھی گھبراہٹ اور پریشانی کے عالم میں اس امید پر انتظار کرتے رہے کہ کوبرا سانپ خود چلا جائے گا۔
2 گھنٹے انتظار کے بعد جب سانپ گلے سے نہ نکلا تو گھروالوں نے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا تاہم جیسے ہی ٹیم نے سانپ کو گلے سے نکالنے کی کوشش کی زہریلے سانپ نے بچی کو ڈس لیا جس پر اس کو فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچی کا علاج جاری ہے۔
[ad_2]