[ad_1]
راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کرے گا جب کہ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
پی سی بی حکام کے مطابق 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں 5 ہزار تماشائی کورونا ایس او پیز کےتحت میچز دیکھ سکیں گے جب کہ 17 سے 21 ستمبر تک جاری رہنے والی سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں۔
[ad_2]