0

کنسرٹ کے دوران جوتا اچھالنے کی وڈیو پرعاصم اظہرکی وضاحت

[ad_1]

ویسے توجوتا نہیں پڑا اوراگر پڑبھی گیا تو کوئی بات نہیں ، گلوکار

ویسے توجوتا نہیں پڑا اوراگر پڑبھی گیا تو کوئی بات نہیں ، گلوکار

گلوکارعاصم اظہر کا کہنا ہے کنسرٹ کے دوران اُن کے اوپر چوتا نہیں اچھالا گیا تھا بلکہ کسی مداح نے اسٹیج پر اپنا کپپ پھینکا تھا۔

کوک اسٹوڈیوسے شہرت پانے والے  گلوکارعاصم اظہرپچھلے دنوں کنسرٹ کے دوران پڑنے والے جوتے کے باعث میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے۔ گلوکارپرجوش اندازمیں پرفارم کررہے تھے کہ اچانک مداحوں میں سے کوئی ان پرجوتا پھینک دیتا ہے جس کے بعد وہ وڈیودیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوجاتی ہے۔

گلوکار نے اسی وڈیو سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک اورنئی وڈیوشیئرکی جس میں وہ برہمی کا اظہارکرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ گلوکارنے ویسے ہی ماحول بنا کرسب کو بتایا کہ کنسرٹ کے دوران کسی نے بھی جوتا نہیں مارا بلکہ وہ ایک کیپ تھا۔

عاصم اظہرنے وڈیومیں مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وائرل وڈیوسے متعلق اب تک اس لیے کچھ نہیں کہا تھا کیونکہ بات مجھ تک تھی لیکن جب بات مداحوں تک جاتی ہے تویہ ٹھیک نہیں، جوتا انہیں مارنا چاہیے جنہوں نے یہ کہا کہ جوتا مارا گیا حالانکہ وہ کیپ تھا۔ انہوں نے اپنی وڈیو میں وہ تمام چیزیں بھی شیئرکیں جوکنسرٹ کے دوران مداحوں کی جانب سے اچھالی جاتی ہیں جن میں گھڑی، ڈائری وغیرہ شامل تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنسرٹ کے دوران گلوکارعاصم اظہر پر جوتا اچھال دیا گیا

عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ویسے توجوتا نہیں پڑا اور اگر پڑبھی گیا تو کوئی بات نہیں، کیونکہ یہ وہی مداح ہیں جو آپ کو کامیابی دلاتے ہیں توگلہ کرنے کا بھی ان کا حق ہے۔

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں