0

الجزائر میں دو دہائیوں سے صدارت کے عہدے پر براجمان بُو تفلیقہ مستعفی

[ad_1]

الجزائر سٹی: الجزائر پر مسلسل 20 برسوں تک حکمرانی کرنے والے 82 سالہ صدر عبدالعزیز بُو تفلیقہ نے شدید عوامی دباؤ پر اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا وہ فالج کے حملے بعد سے وہیل چیئر پر بیٹھے امور مملکت چلا رہے تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائر کے مفلوج صدر عبدالعزیز بُو تفلیقہ نے اپنا استعفیٰ دستوری کونسل کو دے دیا جس میں انہوں نے فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دستوری کونسل کے سربراہ طیب بلعیز نے صدر کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد پُر جوش عوام سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

Aljazire

صدر عبد العزیز بو تفلیقہ دو دہائیوں سے صدارت کے عہدے پر براجمان تھے اس دوران 2005 میں انہیں معدے کا السر ہوا اور وہ بیرون ملک علاج کراتے رہے، کچھ عرصے عوامی سطح پر منظر نامے سے غائب بھی رہے جس پر صدر کے معدے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی افواہوں نے زور پکڑا۔ یہ معاملہ 2008 تک چلتا رہا۔

aljazire2

معدے کے السر سے نجات کے بعد صدر بو تفلیقہ دوبارہ متحرک اور سرگرم ہوگئے لیکن عوامی حمایت کھوتے چلے گئے۔ 2015 میں ان پر فالج کا حملہ ہوا اور وہ مفلوج ہوگئے، چلنے پھرنے سے قاصر صدر امور مملکت وہیل چیئر پر بیٹھ کر چلاتے رہے تاہم اب ناخوش عوام کے سیلاب کے آگے بند باندھنا ممکن نہ رہا تو بُو تفلقیہ نے اپنی 20 سالہ حکمرانی کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

The post الجزائر میں دو دہائیوں سے صدارت کے عہدے پر براجمان بُو تفلیقہ مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں